تربت و سبی سے فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبراً لاپتہ

0
219

بلوچستان کے علاقے تربت اورسبی سے پاکستانی فورسز نے 2 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور لاپتہ کردیا ہے ۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے فورسز نے صمد ولد عصا نامی نوجوان کوحراست مین لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا مذکور نوجوان کیچ کے علاقے گورکوپ ڈنسر کا رہائشی ہے جنہیں کل پاکستان فوج نے تربت سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب سبی کے علاقے لہڑی گھوڑی کے مقام سے آج صبح فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اتوار ولد ہزار خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ہاتھ سے معذور ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ شخص کے ایک بھائی کو پہلے بھی پاکستان فوج قتل کرچکا ہے۔ جب کہ آج اس کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here