بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع آواران کے علاقے مشکے میںپاکستانی فوج پر ایک حملے میں3 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
بیان میںکہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے وادی مشکے میں دشمن فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے بروز اتوار 19 نومبر کو صبح نو بجے دشمن پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں کو اس وقت جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ وادی مشکے کے علاقے منگولی کیمپ سے پیدل نکل کر مورچے کی طرف جا رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں کے بروقت حملے میں 3اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ حملے کے بعد دن بھر قابض فوج کے ہیلی کاپٹر گشت کرتے رہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔