افغانستان : کابل بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

0
194

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں منگل کے روز ہونے والے بس بم دھماکے جس میں کم از کم7 افراد ہلاک ہو گئے تھے کی اسلامی شدت پسند تنظیم ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

مذکورہ بم دھماکے میں 20 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

داعش نے سوشل میڈیا چینل ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ یہ واقعہ دارالحکومت کے مغربی نواح دشت بارچی میں پیش آیا۔ اس علاقے میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کی اکثریت ہے۔

خالد زدران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا، “کابل کے دشت بارچی علاقے میں مسافروں کو لے جانے والے ایک بس میں دھماکہ ہو گیا، جس میں بدقسمتی سے ہمارے سات ساتھی ہلاک ہو گئے اور 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here