اسرائیل وحماس تنازع امریکا کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی ناکامی ہے، پیوٹن

0
122

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نےکہاہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد کا پھوٹنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی پالیسی ناکام ہو گئی ہے اور فلسطینیوں کےمفادات کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔

پوٹن کے ترجمان نے کہا کہ کریملن، یعنی روسی حکومت، دونوں جنگی فریقوں سے رابطے میں ہےاور وہ اس تنازعہ کو حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ تاہم ترجمان دیمتری پیسکوو نے یہ نہیں بتایا کہ روس یہ کوشش کیسے کرے گا۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ یہ تنازعہ دوسرے خطوں تک پھیل سکتا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم محمد شیا ع السوڈانی کے ساتھ بات چیت میں پوٹن نے الزام لگایا کہ امریکہ کی کئی سالوں سے جاری پالیسی مشرق وسطی میں تشدد میں یک دم اضافے کی ذمہ دار ہے اور کہا کہ بہت سے لوگ اس سے اتفاق کریں گے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پوٹن نے کہا کہ امریکہ نے قیام امن کی کوششوں پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی اور بقول انکےہ واشنگٹن قابل عمل سمجھوتے کے حصول میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے فلسطینیوں کے لیے آزاد ریاست کے قیام کے مفاد کو نظر انداز کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here