ضلع کیچ وڈیرہ بگٹی سے فورسز ہاتھوں 5 نوجوان لاپتہ

0
165

بلوچستان کے ضلع کیچ اورڈیرہ بگٹی سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 5 نوجوانوں کوجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز محمد کے مقام پر پیربخش نامی شخص کے گھر پر فورسز نے صبح سویرے چار بجے چھاپہ مارکر پیربخش کے ایک جوانسال بیٹے سمیت دو افراد کو لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت پزیر ولد غنی اور نسرم ولد پیربخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے چھاپے کے وقت فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جب کہ مذکورہ دونوں نوجوان کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے گومازی سے جمعرات کے روزفورسز نے غفار ولد صادق نے نامی شخص کو اس کے دکان سے حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو سے فورسز نے 2 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاپتہ کئے جانے والے دونوں افراد ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ہیں۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوانوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here