آذربائیجان : ناگورنو کاراباخ میں ایندھن ڈپو میں دھماکہ ،20 افراد ہلاک

0
117
فوٹو : اے ایف پی

آذربائیجان میںناگورنو کاراباخ میں ایندھن ڈپو میں دھماکے سے متعدد افراد افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کے وقت سینکڑوں افراد ایندھن کے ڈپو میں موجود تھے اور کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ آذربائیجان نے حال ہی میں اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔

پیر کی شام کو ایندھن کے ایک ڈپو میں زوردار دھماکہ ہوا جس نے ناگورنو کاراباخ علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ علاقہ آذر بائیجان کا حصہ ہے لیکن اس میں نسلی آرمینیائیوں کی اکثریت ہے۔

علاقے کی علیحدگی پسند حکومت کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

ناگورنو کاراباخ کے انسانی حقوق کمیشن سے وابستہ گیغم سٹیپنیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ناگورنو کارباخ کے علاقائی دارالحکومت سٹیپانا کرت کے قریب ہونے والے دھماکے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ناگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند حکام کے مطابق ایندھن کے ڈپو پر درجنوں افراد قطار میں کھڑے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔ انہیں آرمینیا جانے کے لیے اپنی کاروں کے لیے ایندھن فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

سٹیپنیان نے کہا کہ متاثرین میں بیشتر کی حالت “نازک یا انتہائی نازک” ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کی جان بچانے کے خاطر طبی علاج کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعہ علاقے سے باہر لے جانے کی ضرورت ہے۔

آذر بائیجان کی فوج نے گزشتہ ہفتے الگ ہونے والے علاقے پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد علیحدگی پسند حکام ہتھیار ڈالنے اور ناگورنو کاراباخ کو تین دہائی کی علیحدگی پسند حکمرانی کے بعد آذربائیجان میں “دوبارہ انضمام” کے لیے بات چیت شروع کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here