بھارت، مشرقِ اوسطیٰ و یورپ مابین اقتصادی راہداری منصوبے کا اعلان

0
130
فوٹو: العربیہ

بھارت میں جاری جی 20 سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت، مشرقِ اوسط اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے ہفتے کے روز بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقتصادی راہداری سے تینوں خطوں کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہان تھا کہ اس میں ریلوے، بجلی اور ہائیڈروجن کی پائپ لائنیں بھی شامل ہیں اور اس سے بین الاقوامی توانائی کی سلامتی میں مدد ملے گی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ منصوبہ مشرقِ اوسط، یورپ اور بھارت کی بندرگاہوں کو بھی باہم مربوط کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here