شامی فو ج و ترکیہ حمایت یافتہ مسلح دھڑوں میں جھڑپیں،23 افراد ہلاک

0
134

شام میں کرد ملیشیا کے زیر قبضہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں اسدی فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ مسلح دھڑوں کے درمیان جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ انقرہ حامی باغیوں نے اس علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ صوبہ الحسکہ میں جھڑپوں میں (ترک نواز) دھڑوں کے 18 جنگجو اور شام کے سرکاری فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ لڑائی میں متعدد زخمی ہوئے ہیں لیکن انھوں نے ان کی حتمی تعداد نہیں بتائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here