دشت میں موبائل فون ٹاور پر حملہ و مشینریز نذر آتش کردیئے، بی ایل ایف

0
135

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان   میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچمیں موبائل فون ٹاور پر حملہ و مشینریز کو نذر آتش نے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
 
ترجمان کاکہنا تھاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 29 اگست دن کے 3:00 بجے دشت میں جنگل بازار اور پیروتگ کے درمیان میں واقع چینی کمپنی زونگ موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے تمام مشینریز بمعہ سولر پلیٹس نزرآتش کرکے تباہ کردیے۔
 
انہوں نے کہ قابض پاکستان اور چین بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کو ٹریس کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے ساتھ اپنے جاسوس اور وہاں پر تعینات فوجیوں کی سہولت کیلئے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح سی پیک روٹ کی تحفظ کیلئے وہاں موبائل فون کے ٹاور لگائے جا رہے ہیں اور ان منصوبوں کو بلوچ اور بلوچستان کی ترقی کا نام دیکر ہمارے وسائل کی لوٹ مار اور غلامی کو طول دینے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز و انکے سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here