بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کر دی گئی

0
119

گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیے۔

کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کو ارسال کردی ہے۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نےقدوس بزنجو کی بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے جس کے ساتھ ہی بلوچستان اسمبلی ہفتہ کو قبل از وقت تحلیل کردی گئی۔

گورنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قدوس بزنجو، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائس کے مطابق اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 112(1) کے تحت مجھے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میں گورنر بلوچستان ملک عبدالوالی خان کاکڑ بلوچستان کی اسمبلی کو آج 12 اگست 2023 کو شام 5 بجے تحلیل کر رہا ہوں۔

ایک سرکاری بیان میں گورنر کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کے بعد کابینہ کو بھی تحلیل کردیا گیا ہے۔

تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر تک قدوس بزنجو وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائض رہیں گے۔

گورنر بلوچستان آئین کے آرٹیکل 112(1) کے تحت چیف سیکریٹری اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت کردی۔

بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران انتظامیہ کی تشکیل پر غور کرنے کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے درمیان بات چیت کا عمل شروع ہو گا۔

بلوچستان اسمبلی کو آئینی مدت کی تکمیل سے ایک روز قبل تحلیل کیا گیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کے لیے انتخابات کے انعقاد کے لیے 90دن کا وقت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here