پاکستانی مقبوضہ کشمیر: فوج کا کریک ڈاؤن ،10نوجوان جبراً لاپتہ

0
152

پاکستانی فوج نےاپنی گھنائونی ومجرمانہ جبری گمشدگیوں کے دائرہ کووسعت دیکر بلوچستان و خیبر پختونخواکے بعد سندھ و پنجاب اور اب پاکستانی مقبوضہ کشمیر تک پھیلا دیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں فوج نے آزادی پسندوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے10 نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

سنگرنیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فورسزکے ہاتھوں 2 افراد کے قتل کیخلاف عوامی احتجاج ومظاہروں کے بعدفورسزو خفیہ ایجنسیوں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ہجیرہ اور دھیرکوٹ سے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کر دیا ہے۔

ہجیرہ سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے2 افراد کی شناخت وقاص ارشاد اورشان ارشاد کے ناموں سے ہوگئی جو آپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں۔

جبکہ دھیر کوٹ سے بھی 8 سے زائد نوجوان اٹھائے گئے ہیں،جن کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئے ۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں مذہبی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کی جانب سے 2مدرسوں کے درجن سے کمسن طلبا کو اغوا کرنے کے بعد لوگوں میں ریاست اور اسکی مذہبی شدت پسند تنظیموں اور فوج کے خلاف سخت موقف سامنے آ رہا ہے۔

کہا جا رہاہے کہ ان نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا شکار بناکر عوام کو پیغام دیا جارہا ہے کہ اگر انہوں نے مزید آواز اُٹھایا تو انکے ساتھ اس سے بھی بُرا سلوک کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل ہجیرہ میں فو ج کی جانب سے عوامی اراضیات پرقبضے کیخلاف عوام کی جانب سے ایک شدید ردعمل سامنے آیا ۔فوج نے حواس باختگی میں عوامی احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ کی جس سے 2 نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ردعمل پر عوامی نے لاشوں کے ساتھ احتجاج کیا اور ریلی نکالی ۔

مذکورہ واقعہ کو بعد ازاں پاکستانی فوج اور اس کی مین اسٹریم میڈیانے یہ کہہ کر رپورٹ کیا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی کشمیر میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here