کینیڈا : خالصتان تحریک کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

0
236
فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

کینیڈا میںگرو نانک سکھ گوردوارہ صاحب اورخالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون اتوار کی شام کو کینیڈا کے شہر سرے میں گردوارے کے احاطے میں دو نامعلوم نوجوانوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

کینیڈا میں برٹش کولمبیا صوبے کے سرے شہر میں پنجابیوں کی اکثریت ہے۔

گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ہردیپ سنگھ نجر کینیڈا میں سرگرم خالصتانی تحریک کے ایک روح رواں کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے اور وہ باقاعدگی سے بھارت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت کرتے رہے تھے۔

بھارت نے انہیں دہشت گرد قرار دے رکھا تھا اور ان کے خلاف ریاستی اور مرکزی سطح پر متعدد مقدمات بھی درج تھے۔ سن 2018 میں جب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت کا دورہ کیا تھا، تو اس وقت انہیں نئی دہلی کو مطلوب افراد کی ایک طویل فہرست سونپی گئی تھی۔ اس فہرست میں ہردیپ سنگھ نجر کا نام بھی شامل تھا۔

46 سالہ نجر کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر کے ایک گاؤں بھر سنگھ پورہ سے تھا۔ بھارتی حکومت کے مطابق وہ خالصتان ٹائیگر فورس کے ارکان کو آپریشنل، نیٹ ورکنگ، تربیت اور مالی معاونت میں فعال طور پر کردار ارا کرنے کے لیے معروف تھے۔

بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بھی ان کے خلاف ایک کیس درج کر رکھا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق وہ علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس سے بھی وابستہ تھے اور حال ہی میں ریفرنڈم ووٹنگ کے لیے آسٹریلیا بھی گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here