بلوچستان کے علاقے مشکے اور پشین میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ٹیچر سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ضلع آواران کے علاقے مشکے کے گجر بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سینئر ٹیچر ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے ٹیچر کی شناخت ایس ایس ٹی ماسٹر منظور احمد ولد ملا تاج محمد ساکن کُچ مشکے کے نام سے ہوگئی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے ٹیچر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر ظہور احمد کے بھائی اور سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر نصیر الدین شاہوانی کے بھانجے بتائے جارہے ہیں۔
دوسری جانب پشين کے علاقے بوستان میںاراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت صديق الله کے نام پر ہوگئی جبکہ اس کا بھائی اسرار احمد شديد زخمی ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر ديا گيا۔