لورالائی: بروقت علاج نہ ہونے پر نوجوان ہلاک، لواحقین کا احتجاج

0
86
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے لورالائی کے علاقے کلی شعبان میں ایک نوجوان کو سولر کا کرنٹ لگنے سے شدیدمتاثر حالت میں لورالائی ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا،۔

ہسپتال میں ڈیوٹی پر ڈاکٹر موجودنہ ہونے اور کافی ٹائم انتظار کر کے بھی ڈاکٹر کے نہ آنے پر مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

لواحقین نے بتایا کہ ڈیوٹی پر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا مریض ہمارے سامنے تڑپ تڑپ کر مرگیا۔

انہوں نے کہا کہ لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کو اس وقت ایک بی ایچ یو بنا دیا گیا ہے ہم غریب جائیں تو کہاں جائیں۔

لواحقین نے ٹیچنگ ہسپتال کے گیٹ کے سامنے نعش رکھ کر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔

اس دوران پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر یا اسٹنٹ کمشنر کے بغیر کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے ۔ تحصیلدار ثنا اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آفیسران اسٹیشن پر موجود نہیں ہیں انکے آنے پر فوری طور ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی پرمظاہرین نے تین گھنٹے سے بند روڈ کھول کر اپنا احتجاج ختم کردیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here