سمندر طوفان 15 جون کو بلوچستان کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے،الرٹ جاری

0
182

بحیرہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے بلوچستان اورکراچی کے ساحلوں سے 700کلومیٹر دور ہے جس کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ۔

طوفان پندرہ جون کی شام بلوچستان وپاکستان کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔

کراچی کے ساحل پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8سے 10فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 700 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے۔

طوفان بلوچستان کے ساحل اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکے فاصلے پرہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں 13 جون سے تیز ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس دوران ہوائیں 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here