پاکستانی صحانی کی گمشدگی ملٹری انٹیلی جنس کا کام لگتا ہے، آر ایس ایف

0
163
GNN Media

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآوٹ بارڈر (آر ایس ایف) نے پاکستانی صحانی عمران ریاض کی گمشدگی کوملٹری انٹیلی جنس کی کارکردگی قرار دیا ہے ۔

آر ایس ایف کے نمائندے ڈینیل بیسٹرڈ نے کہاکہ جب پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس نے عدالت میں سماعت کے دوران اغوا میں نامعلوم ایجنسیوں کا ذکر کیا تو اس کا صاف مطلب ہے کہ عمران ریاض کا اغوا واضح طور پر ملٹری انٹیلی جنس نے کیا ہے۔‘‘

صحافیوں کی اس تنظیم نے مزید کہا کہ آر ایس ایف سے بات کرنے والے خفیہ سفارتی ذرائع کے مطابق ٹی وی اینکر کی زندگی کے بارے میں حکومت کی خاموشی سے پتہ چلتا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اغوا کے بعد ان کا بہت برا حال کیا گیا ہو یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حراست میں ہی ان کی موت ہوگئی ہو۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی عمران ریاض کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یہ واقعات بین الاقوامی قانون کے تحت “جبری گمشدگی” کے مترادف ہیں۔

ایمنسٹی نے کہا کہ مخالف آوازوں کو سزا دینے کے لیے جبری گمشدگی کا استعمال کرنا پاکستان میں پچھلے کئی برسوں سے ایک تشویش ناک رجحان بن گیا ہے، لیکن اسے ختم ہونا چاہیے۔

واضع رہے کہ عمران ریاض بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بلوچوں کی جبری گمشدگیوں کوجائز قرار دے چکے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچوں کی گمشدگیاں بے مقصد نہیں ہیں انہوں نے کچھ نہ کچھ کیا ہوگا۔

عمران ریاض کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ریاض نے گزشتہ سال اپریل میں عمران خان کی اقتدار سے بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے ان دعوؤں کی تائید کی تھی کہ فوج ان کی حکومت کو ختم کرنے میں شامل تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here