نیدر لینڈز میں بلوچ کمیونٹی کا قیام عمل میں لایا گیا

0
606

یورپی میں ملک نیدر لینڈز میں بلوچ کمیونٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

بلوچ کمیونٹی کا باقاعدہ قیام گذشتہ روز29 اپریل 2023 کو لایاگیااور اس کا پہلا کونسل سیشن بھی منعقد ہوا۔

کونسل سیشن میں نیدرلینڈز میں موجودبلوچوںنے شرکت کی ۔

کونسل سیشن میں عبداللہ بلوچ ، ابولحسن بلوچ ، عبدالغنی بلوچ ، طاہر ہمرازاورمجیب ولی نے کمیونٹی کا قیام اور اس کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نیدر لینڈز میں بلوچ کمیونٹی کی بنیاد رکھنے کاجو ہمارا خواب تھا وہ آج پورا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلاوطنی کی اس کربناک زندگی میںہمیں بہت سے مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان مشکلات ومصائب کا واحد حل یکجہتی و اتحاد ہے جو ہماری آنے والی نسل کوتحفظ فراہم کرتی ہے ۔اور انہیں اپنے سرزمین سے جوڑنےاور آگہی فراہم کرنا اس کمیونٹی کا مقصد ہوگا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کا اہم مقصد بلوچ قوم کو ایک ایک چھتری تلے لانا ہے ۔

آخر میں کمیونٹی کے انتخابات ہوئے جس میں عبداللہ بلوچ صدر،حسن جانان نائب صدر،عبدالغنی بلوچ جنرل سیکرٹری ، مجیب و لی جوئنٹ سیکرٹری اورابولحسن بلوچ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here