عالمی کریمنل کورٹ سے روسی صدر پوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
170

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن پر یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

آئی سی سی نے روسی صدر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جنگی جرائم اور خاص طور پر بچوں کو غیر قانونی طریقے سے یوکرین سے روس منتقل کرنے کے الزامات کے تحت جاری کیے ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ یہ جرائم 24 فروری 2022 کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کیے گئے۔

ماسکو نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے پوتن کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ اس اقدام سے آگے کچھ ہو گا کیونکہ آئی سی سی کے پاس ملزموں کو گرفتار کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

آئی سی سی صرف رکن ممالک کے اندر اپنا دائرہ اختیار استعمال کر سکتا ہے اور روس آئی سی سی کا رکن نہیں تاہم یہ اقدام روسی صدر کو دوسرے چند طریقوں سے متاثر کر سکتا ہے، جیسے کہ ان کے بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here