باپ کا پی پی میں شامل ہونیوالے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکافیصلہ

0
227

پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان بلوچستان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ایم پی ایز سے جواب طلب کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ایم پی ایز نے جواب جمع نہ کرایا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان بلوچستان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

واضع رہے کہ سال2018کے الیکشن کے دوران پاکستانی فوج نے راتوں رات ”باپ“کی تشکیل کی تھی اور پھر اسے اقتدار سونپ دیاتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here