بلوچستان میں گندم کا ذخیرہ ختم، وفاق وپنجاب کا فرائمی سے انکار

0
167

بلوچستان حکومت کی جانب سے میڈیا میں یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بلوچستان میں گندم کا ذخیرہ مکمل طورپر ختم ہوگیا اوردوسری جانب وفاق اورپنجاب، بلوچستان کوگندم کی فراہمی سے انکارکردیا ہے۔

حکومت بلوچستان کاکہنا ہے کہ ایک روز قبل مدد کی ہنگامی اپیل کے باوجود گندم کی کوئی کھیپ بلوچستان میں نہ پہنچ سکی جس کے بعد صوبے میں گندم کا ذخیرہ ختم ہونے سے بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے ایک روز قبل مدد کی ہنگامی اپیل کے باوجود گندم کی کوئی کھیپ صوبے میں نہ پہنچ سکی جس کے بعد بلوچستان میں گندم کا ذخیرہ ختم ہونے سے بحران مزید شدت اختیار کرگیاہے۔

اس سلسلے میں بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر خوراک زمرک خان نے گذشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں وفاق اور صوبوں سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔

اسلام آباد سے واپسی کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر بدر الدین کاکڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں ایک بہت سنگین بحران کا سامنا ہے اور ہنگامی بنیادوں پر گندم کے 6 لاکھ تھیلوں کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کو فوری طور پر گندم کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

وزیر خوراک نے کہا کہ ’وفاق، سندھ اور پنجاب حکومت اس بحران کی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے 6 لاکھ تھیلے گندم فراہم کرنے کے وعدے کے باوجود بلوچستان کو ایک بھی تھیلا نہیں بھیجا گیا‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ نے بلوچستان کو گندم فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here