قلعہ سیف اللہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں بس اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابققلعہ سیف اللہ میں این 50 ہائی وے پر تورو سکی کے مقام پر بس اور گاڑی میں تصادم ہوگئی جس سے 7 افراد ہلاک اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اورہلاک افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمر جنسی نافذکرکے ڈاکٹر اور طبی عملہ کوطلب کرلیاگیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment