پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمزمیں بحری جہازکو یرغمال بنایا،امریکی میڈیا

0
273

امریکی ٹی وی چینل ‘فاکس نیوز’ نے انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کے روز ایرانی پاسداران انقلاب نے چین کے ایک جہاز کو کچھ دیر کے لیے یرغمال بنا لیا تھا۔ اس جہاز پر ہانگ کانگ کا پرچم لہرا رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے مابین بڑھتے ہوئے تناو¿ کے درمیان بندوق برداروں نے جہاز کو چھوڑنے سے قبل تھوڑی دیر کے لیے اس کا کنٹرول سنبھال لیا تھا تاہم بعد ازاں جہاز کو چھوڑ دیا گیا۔

شبہ ہے کہ یہ کارروائی ایرانی پاسداران انقلاب نے انجام دی ہے ہے مگر ابھی تک کسی گروپ کی طرف سے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمزکو عالمی جہاز رانی اور تیل کی ترسیل کے لیے اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے جہاں سے پوری دنیا کی کل تیل کی پانچ فی صد کی سپلائی کی جاتی ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد ورفت کو بھی خطرات لاحق رہے ہیں۔

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نےخبردار کیا ہے کہ خلیج عدن میں مسلح افراد نے ایک جہاز کو یرغمال بنا لیا تھا تاہم اس کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

“ڈرائیڈ گلوبل” اور نجی سمندری انٹلیجنس کمپنی جس نے مشتبہ واقعات کے بارے میں پہلی انتباہ جاری کیا تھا ، ہائی جیک جہاز کی شناخت “ایس سی تائپی” جہاز کے طور پر کی تھی۔ جہاز پر ہانگ کانگ کا جھنڈا لہرا تھا جو سعدی عرب کی طرف گامزن تھا۔ جہاز پرعملے 22 افراد سوار تھے جوسب چینی باشندے بتائے جاتے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق مسلح افراد جہاز کو جسک بندر گاہ کی طرف لے گئے۔ گذشتہ برس بھی ایرانی پاسدارانقلاب ناروے کے ایک آئل ٹینکر یرغمال بنانے کے بعد اسی بندرگاہ پرلے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here