مزید حالات خراب کئے گئے تو احتجاج کاراستہ اپنائینگے، آل پارٹیز کیچ

0
244

آل پارٹیز کیچ کے رہنماؤں ظریف ذدگ،خالدولید سیفی،خان محمد جان،اسحاق روشن،طارق بابل،ایڈووکیٹ عبدالمجید دشتی،غلام یاسین بلوچ،جمیل عمر،سید جان گچکی نے تربت پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے مزید حالات خراب کئے تو آل پارٹیز کیچ گوادر کے عوام کے شانہ بشانہ احتجاج میں عملاً شامل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام گرفتار افراد رہا کئے جائیں۔سیل شدہ دکانوں کو کھولا جائے۔گوادرمیں انٹرنٹ،بجلی اورمواصلات کے نظام کو بحال کیا جائے۔گوکدان تربت میں مارکیٹوں کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز حالات پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور گوادر کیچ کے عوام مسائل کے حل کیلئے ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اوربلوچستان حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔گوادر میں مواصلات کے نظام کو فوری بحال نہیں کیا تو آل پارٹیز۔انجمن تاجران۔مل کر مکران بھر یا بلوچستان بھر میں احتجاج کیلئے سوچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر ایشوز ہو،گوادر کے عوامی مسائل ہوں یا ٹرالنگ کا ایشو ہو سب مسائل پر آل پارٹیز عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربت پریس کلب کے سامنے حق دو کے پرامن احتجاج کو انتظامیہ کی جانب سے سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here