بلوچ پرامن احتجاج کریں بھی ان پر تشدد کیا جاتا ہے،منظور پشتین

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچوں کے پرامن احتجاج پر بھی تشدد کیا جاتا ہے، عوام کو کیوں بدظن کیا جارہا ہے، منظور پشتین

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر گوادر میں پر امن مظاہرین پر تشدداور کشیدہ حالات کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ بلوچوں کو کہا جاتا ہے کہ آئین کے دائرے میں رہ کر پرامن طریقے سے اپنے حقوق کی بات کروگے تو ریاست مسئلے حل کرے گی۔

مگر جب کئی دنوں سے گوادر میں بلوچ پرامن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں تو ان پر تشدد بھی کیا جاتا ہے اور مطالبات بھی نہیں مانے جاتے ہیں۔

کیوں عوام کو بدظن کیا جا رہا ہے؟۔

https://twitter.com/ManzoorPashteen/status/1608150592538517505
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment