اوتھل میں فورسزکی زیادتیوں کیخلاف عوام سراپااحتجاج، مین شاہراہ پر دھرنا

0
233

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں فورسز کی زیادتیوں اورگھر وں پر بلا جواز چھاپوں کیخلاف عوام نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنادیکر بند کردیا۔

شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے کراچی کوئٹہ اور اندرون بلوچستان جانے اور آنے والی گاڈیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنارہا۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمیں منشیات اور مضر صحت گٹکے کیخلاف کارروائی پر اعتراض نہیں، لیکن بغیر کسی وراننگ چادر اور چار دیواری کا تقدس کو پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اوتھل میں ہیروئن، و دیگر نشہ آور چیزیں سرعام فروخت ہورہی ہیں، ان کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی، جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیلہ، اوتھل پولیس اور لیویز فورس جاموٹ کالونیمیں بلاجواز گھروں میں چھاپے مارتے ہیں اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here