فرانس میں کردش کلچرل سینٹر میں فائرنگ، 3 افرادہلاک

0
182

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کردش کلچرل سینٹر اور ہیئرڈریسنگ سیلون میں 69 سالہ مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل اور مزید 3 کو زخمی کردیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین اور پروسیکیوٹر نے بتایا کہ مسلح شخص نے کردش کلچرل سینٹر اور ہیئر ڈریسنگ سیلون میں فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے اور 3 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پیرس کے ضلع ڈی انگیئن میں کردوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سفید فارم حملہ آور اس سے قبل دو مرتبہ شہریوں کے قتل کی کوششیں کرچکے ہیں اور تازہ واقعے میں انہوں نے ہیئرڈریسنگ سیلون میں داخلے سے قبل قریب ہی قائم کردش کلچرل سینٹر کو نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو ہیئرڈریسنگ سیلون سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور فرانس کا شہری ہے اور اس سے قبل 2016 اور 2021 میں شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش کرچکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے پیچھے مقاصد کیا تھا تاحال واضح نہیں لیکن حملہ آور کی شناخت اور حملے سے شکوک بڑھ گئے ہیں کہ فائرنگ کا واقعہ نسلی بنیاد پر پیش آیا۔

فرانس کے وزیرداخلہ ڈیرمینن اس سے قبل مسلسل خبردار کرتے رہے ہیں کہ فرانس میں انتہائی دائیں بازو کے متشدد گروپس بدستور خطرہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here