ٹوئٹر نے متعدد صحافیوں کے اکاؤنٹ معطل کردیئے

0
131

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“نے کئی صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کر دیاہے۔

ان صحافیوں میں سی این این،نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، وائس آف امریکا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے سابق بیورو چیف اسٹیو ہرمن کے فالوورز کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سیاہ اسکرین اور ”اکاؤنٹ معطل” کے پیغام کیساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ کچھ اور صحافیوں نے بھی ایسے ہی پیغامات دیکھے ہیں۔

ان میں سے کئی نامہ نگاروں نے مسک کی جانب سے ٹوئٹر میں کی گئی تبدیلیوں کے بارے میں مضامین لکھے یا پوسٹ کیے ہیں۔

جمعرات کو دیر گئے ان ٹوئٹس کے جوابات میں، مسک نے اپنے پلیٹ فارم پر کہا: ” دن بھر مجھ پر تنقید کرنا بالکل ٹھیک ہے، لیکن میری جائے وقوع کا کھوج لگانا اسے شائع کرناا ور میرے خاندان کو خطرے میں ڈالنا درست نہیں ہے۔”

مسک نے مزید کہا: ”صحافیوں پر بھی ڈوکسنگ کے وہی اصول لاگو ہوتے ہیں جو ہر کسی پر لاگو ہوتے ہیں،” یہ ٹوئٹر کے ان ضوابط کا حوالہ تھا جو ذاتی معلومات شئیر کرنے پر پابندی لگاتے ہیں، جسے ڈوکسنگ کہا جاتا ہے۔

مسک نے اس سے قبل ایک ایسے ٹوئٹر اکاؤنٹ، @elonjet، کو معطل کر دیا تھا، جو عوامی طور پر دستیاب معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ان کے ذاتی جیٹ طیارے کا تعاقب کرتا تھا،۔

انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹ سے حاصل کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ایک ”پاگل اسٹاکر” نے ان کے بیٹے کا پیچھا کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here