برطانوی اخبار دی گاررڈین کا "ایکس ” پرمواد پوسٹ نہ کرنیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

برطانیہ کے نامور اخبار دی گارڈین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ "ایکس "پر اپنا ادارتی مواد پوسٹ نہیں کرے گا۔

اخبار کے مطابق لائیو نیوز رپورٹنگ کی نوعیت ایسی ہے کہ گارڈین بھی وقتاً فوقتاً ایکس کے کانٹینٹ لنکس اپنے صفحات میں پوسٹ کرتا رہے گا۔

دی گارڈین کا کہنا ہے کہ ایکس پر پوسٹ کرنے کے منفی اثرات اُس کے فوائد سے زیادہ ہو گئے ہیں، صحافت کے فروغ کیلئے ہمارے وسائل دوسری جگہوں پر بہتر استعمال ہو سکتے ہیں۔

دی گارڈین کے مطابق امریکی صدارتی مہم نے ہمارے خدشات درست ثابت کر دیے کہ ایکس ایک آلودہ میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

Share This Article
Leave a Comment