فرانس اور اٹلی میں کورونا وائرس سے شرحِ اموات میں کمی ہوگئی

0
311

کوورنا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ دو یورپی ممالک، اٹلی اور فرانس میں کووڈ-19 کے باعث ہونے والی اموات میں روزانہ کی بنیاد پر کمی دیکھی گئی ہے۔

اٹلی سے تازہ ترین اعداد و شمار 431 اموات ہیں جو تین ہفتوں میں سب سے کم ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیماری کے عروج کا وقت گزر چکا ہے۔

فرانس میں مرنے والوں اور وائرس کا شکار افراد کی تعداد میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اتوار کے روز ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 315 اموات ہوئیں جبکہ اس سے پچھلے دن یہ تعداد 345 تھی۔

تاہم سپین میں روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والی اموات میں 600 سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کے باوجود حکومت نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ ہوسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here