بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے پاکستانی فوج کے ایک کیپٹن کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔
ہلاک کیپٹن کی شناخت محمد ایاز خان ملازئی کاکڑکے نام سے ہوگئی جن کا تعلق بلوچستان لورالائی سے بتایاجارہا ہے۔ جبکہ اس کا تعلق لورالائی کے ایک سیاسی گھرانے سے بھی بتایا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پاکستانی فوجی کیپٹن کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بلوچستان و ایران کے درمیان تفتان کے علاقے میں سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں مصروف تھے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسر کا تعلق پاکستان فوج کے انجینئر کور سے تھا۔اوراس وقت مذکورہ آفیسر کیپٹن رینک کے منصب پر فائز تھا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔اور نہ ہی اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔