بولان میں فوجی جارحیت و جھڑپیں،سول آبادیوں میں خوف وہراس

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع بولان کے پہاڑی سلسلوں میں دوسری روز بھی پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن کے نام پر بڑے پیمانے پرفوجی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ گذشتہ روز شروع ہونے والے فوجی جارحیت میں آج مزید شدت لائی گئی ہے، مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ جاری ہے،جبکہ اس دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہو ر ہی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ فوجی بربریت بولان کے علاقہ کمان، یخو، اوچ کمان، گمبدی، درگ پیرانی، سارو، بزگر اور سبی کے علاقے سانگان میں جاری ہے، جبکہ ہرنائی سے متصل پہاڑی سلسلوں میں بھی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اوچ کمان میں ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے۔

علاقہ مکین سول عام آبادی کو فوج کی جانب سے نشانہ بنانے جانے کے خدشہ کا اظہار کر رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment