یوکرین میں اسلحہ ذخیرہ ختم ہونے پرروس شمالی کوریا سے ہتھیار خرید رہا ہے، امریکا

0
229

امریکا کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کی اہے کہ یوکرین میں کئی مہینوں کی جنگ کے بعد روس ہتھیاروں کے خالی ہوتا اپنا ذخیرہ پورا کرنے کے لیے شمالی کوریا سے وسیع پیمانے پر اسلحہ خرید کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان برگیڈیئر جنرل پاٹ رائڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ہمیں اس بات کا اشارہ ملا ہے کہ روس نے بھاری مقدار میں ہتھیار خرید کے لیے شمالی کوریا سے رابطہ کیا ہے‘۔

ادھر امریکی حکام کی طرف سے جاری ایک اور بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے خریدے جانے والے ہتھیاروں میں آرٹلری شیل، راکٹس شامل ہوسکتے ہیں جو یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہتھیاروں کی اس خریداری سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس کو یوکرین میں ہتھیاروں کی فراہمی میں شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ جزوی طور پر برآمد پر پابندی ہے۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بارے میں ان کو بظاہر توقع تھی کہ وہ چند ہفتوں میں ملک پر قبضہ کر لے گا، مگر یوکرین نے امریکا، نیٹو اتحاد اور یورپی یونین کے دیگر ممالک سے بھاری ہتھیاروں کی مدد سے روس کی اس پیش رفت کو ناکام بنایا۔

دونوں فریقین نے جنگ میں بھاری پیمانے پر ہتھیاروں اور توپ خانہ گولہ بارود کا نقصان کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی نے یوکرین کو فرنٹ لائن اور پچھلی صفوں پر بھی درجنوں روسی گولہ بارود کے ڈپو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے جبکہ مغربی پابندیوں نے ماسکو کے لیے کمپیوٹر چپس سمیت متبادل ہتھیار بنانے کے لیے اجزا کا حصول مشکل کر دیا ہے۔

امریکی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے ہتھیاروں کی خریداری سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس کو یوکرین میں اپنے فوجیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی میں قلت کا شدید سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here