گنداخہ، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ و سبی میں مختلف حادثات و واقعات میں 10افراد ہلاک

0
152

بلوچستان کے علاقوں گنداخہ، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ اور سبی میں مختلف حادثات و واقعات میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔

دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پربلوچستان یونیورسٹی کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی روز بلوچستان یونیورسٹی شاہین بنگلوز کے مین گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ایک عورت کو گولیاں مار کر قتل کردیااور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

ہسپتال ذرائع نے لاش ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی۔

دریں اثنافائرنگ کی ایک اور واقع میں جناح روڈ نزد شیل پٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہواجسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب سبی میں مسافر بس الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور9 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ سبی میں قومی شاہراہ پرکمبڑی پل کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر بس پھسلن کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھیجوتیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ لاش اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا بلوچستان میں مون سون بارشوں سے مزید 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اور بارشوں کی تباہی میں مزید 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پہلا واقعہ جعفرآباد کی تحصیل گنداخہ میں پیش آیا، جہاں مکان کی چھت گرگئی، اور ملبے تلے آکر ایک ہی گھر کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ بگٹی میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر ایک ہی خاندان کے 3 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

بلوچستان میں سیلاب کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 215 ہو گئی ہے، اس تباہی میں 23 ہزار گھر مکمل طور پرتباہ ہو چکے ہیں، اور مزید نقصانات کا بھی خدشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here