خضدار فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
200

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں خضدار کے علاقے کھٹان میں سیکورٹی کیلئے تعینات پاکستان فورسزکی چوکی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار کھٹان مرحلہ نمبر سات میں قائم سیکورٹی فورسز کی چوکی پرہینڈ گرنیڈ (دستی بم) سے حملہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کے سیکورٹی کیلئے قائم فوجی چوکی پر بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

سرمچار اربن گوریلہ تکنیک سے قابض فورسز پر حملہ آورہوکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here