پنجگور: یونیورسٹی وی سی کیخلاف طلباکا احتجاج جاری، تعلیمی و انتظامی سرگرمیاں معطل

0
243

بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں یونیورسٹی آف مکران کے طلباکے احتجاج کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔

طلبا کے احتجاج کے باعث یونیورسٹی میں تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں معطل ہیں۔

طلباوطالبات عبدالمالک ترین کی بحیثیت وی سی مکران یونیورسٹی تقرری کے خلاف پچھلے ایک ہفتے سے احتجاج پر ہیں۔

بد ھ کو ساتھویں روز بھی طلبانے یونیورسٹی کے مین گیٹ پر تالا بندی کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

یونیورسٹی کی بندش سے تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ انتظامی امور پر ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔طلباایک ہفتے مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

احتجاجی طلبا کو پنجگور کی تمام سیاسی وسماجی تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہے۔

عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ عبدالمالک ترین کو بحیثیت وی سی مکران یونیورسٹی میں قبول نہیں کریں گے۔لہذا موصوف پنجگور کے عوام کی رائے کا احترام کرکے ازخود تقرری کے آرڈر کو کینسل کروائیں ایسا نہ ہو موصوف کی ضد کی وجہ سے عوام مجبوراً اپنے بچوں کو یونیورسٹی سے نکال دیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ اسکی نیک نامی کا سبب نہیں بنے گا۔ بہتر یہی ہے کہ وہ عوام کے احساسات کا احترام کریں اور کسی دوسرے کے لیے راستہ کھولیں تاکہ یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی امور بحال ہوسکیں اور بچوں کے امتحانات جو عید کے فوراً بعد شروع ہونگے اس سلسلے میں وہ امتحانات کی تیاریاں کرسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here