وائس آف امریکاکا سندھی زبان میں ویب سائٹ کااجرا

0
164

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ نے منگل کے روز سندھی زبان کے ایک نئے ویب پیج کا اجرا کیا ہے۔

یہ ویب پیج وی او اے اردو براڈکاسٹنگ سروس کے تحت کام کرے گا۔

سندھی زبان زیادہ ترپاکستان کے جنوب مشرقی خطے میں بولی جاتی ہے، جس کے بولنے والوں کی جنوبی ایشیا بھر میں تعداد تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے۔

نئی زبان کے ویب پیج کی مندرجات میں عالمی خبریں، حالات حاضرہ، سائنس، ٹیکنالوجی، خواتین کے امور اور تعلیم کے ساتھ ساتھ امریکہ اور جنوبی ایشیا کے خطے اور اس کی آبادی کے مابین دو طرفہ تعلقات کے امور شامل ہوں گے۔

وائس آف امریکہ کی قائم مقام ڈائریکٹر، یولنڈا لوپیز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ نئی سروس سندھی بولنے والوں کو اہم خبریں اور اطلاعات فراہم کرے گی جن کی انہیں ضرورت ہے، ساتھ ہی یہ اس خطے میں امریکہ کی کہانی سنانے کا موجب بنے گی”۔

”میں اس بات کی منتظر ہوں کہ اس نئی زبان میں پروگرامنگ کے ذریعے، وی او اے مزید لوگوں تک پہنچ پائے گی”۔

وائس آف امریکہ کی اردو سروس 1952ء سے پاکستان کے لیے نشریات پیش کرتی آرہی ہے اور اسے ہر ہفتے 60 لاکھ سے زائد افراد تک رسائی حاصل ہے۔

وائس آف امریکہ کی جانب سے عالمی خدمات کے حوالے سے، پریس رلیز میں کہا گیا ہے کہ سندھی زبان کے اضافے کے بعد آئندہ پاکستان میں وائس آف امریکہ کے سامعین و ناظرین کی تعداد مزید بڑھے گی۔

پریس رلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھی زبان کے اضافے کے بعد، اب وائس آف امریکہ 48 زبانوں میں نشریات پیش کر رہا ہے، جن میں سے9 زبانیں جنوب اور وسطی ایشیا کے خطے میں بولی جاتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here