بلوچ نہ نازی طرز کی سزا کو قبول کرتی ہے اور نہ ہی معاف کرتی ہے،ڈاکٹر اللہ نذر

0
420

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹراللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ چند باضمیر لوگ اب بھی پاکستان نواز جماعتوں کی صفوں میں شامل ہیں۔

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹس کی سریز میں لکھا ہے کہ ریاست کی طرف سے بلوچوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے وہ عام بلوچوں پر عیاں ہے۔ رسول بخش مینگل، بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے ایک عہدیدارایک مہذب اور نیک نیت رہنما کو قتل کر کے درخت پر لٹکا دیا گیا اور اس کے جسم پر “پاکستان زندہ باد” لکھا گیا۔

انہوں نے ایک اور ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ میں بلوچ پارلیمنٹرینز سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ایسا عمل آپ کے لیے قابل قبول ہے؟ ہو سکتا ہے آپ کے لیے لیکن بلوچوں کی اکثریت نازی طرز کی سزا کو نہ تو قبول کرتی ہے اور نہ ہی معاف کرتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ چند باضمیر لوگ اب بھی پاکستان نواز جماعتوں کی صفوں میں شامل ہیں۔انہیں راستے جدا کرنے چاہئیں۔ کیونکہ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ ایک نوزائیدہ بچے کو پاک فوج کے ٹارچر چیمبر میں رکھا گیا تھا۔ ہو سکتا ہے یہ ان لوگوں کے لیے قابل قبول ہو جو اقتدار کی تقسیم پر یقین رکھتے ہیں لیکن تمام بلوچوں کو نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here