خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف کل خاران میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوگا

0
215

بلوچستان سے خواتین کی جبری گمشدگیوں کے خلاف کل خاران میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ہوشاب سے نورجہان بلوچ اورکراچی سے بلوچ آرٹسٹ حبیبہ پیرجان اور بلوچستان بھر سے بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کے خلاف کل خاران میں احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کل بروز اتوار شام 5 بجے بلوچستان بھر سے بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کے خلاف سول سوسائٹی خاران، بلوچستان نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی، نیشنل پارٹی، خاران وکلاء بار، بی ایس او پجار، بی ایس او اور بلوچ ویمین فارم کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر خاران میں شہید نواب اکبر بگٹی سٹیڈیم سے پریس کلب تک پرامن احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا جائے گا۔

مذکورہ جماعتوں کی طرف سے تمام مکاتب فکر سے درخواست کی گئی ہے کہ اس احتجاج میں شرکت کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here