بی ایس او پجار نے کل کوئٹہ کے احتجاجی ریلی کی حمایت کردی

0
198

بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ نے وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور بلوچ وومین فورم کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر آج کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے کل یعنی 22 مئی کو صبح 12 بجے یونیورسٹی آف بلوچستان سے کوئٹہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

احتجاج کی کال بلوچ خواتین کی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف اور انکی بازیابی کیلئے دیا گیا ہے۔

چیئرمین زبیر بلوچ نے بی ایس او پجار کے تمام ساتھیوں اور بلوچ عوام سے شرکت کرنے کی اپیل کی ہے کہ وہ اس ریلی میں شریک ہوکر انسان دوستی کا ثبوت دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here