تفتان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

0
285

بلوچستان کے علاقے تفتان میں کلی اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز انتظامیہ نے ہلاک ہونے والے شخص کو بی ایچ یو ہسپتال تفتان منتقل کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نذیر احمد شاہ ولد خیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ضروری کارروائی کے بعد انتظامیہ نے نذیز احمد شاہ کی نعش کو ورثا کے حوالے کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here