حکومتی اتحادی ”باپ“کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

0
264

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باپ پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے اس لیے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

صحافی نے خالد مگسی سے سوال کیا کہ آپ نے بلوچستان حکومت کس کے کہنے پر گرائی تھی؟ اس پر خالد مگسی نے کہا کہ فوج کے کہنے پر گرائی تھی لیکن ان سوالات کا اب کوئی فائدہ نہیں۔ اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے لاپتا افراد کے حوالے سے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

وائس آف امریکہ ڈیوا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے خلاف زیادتیوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

واضح رہے کہ شاہ زین بگٹی ایک دن قبل ہی حکومت سے الگ ہو کر حزبِ اختلاف کا حصہ بنے ہیں اور انہوں نے وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ‘جیو نیوز’ سے بات کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ان کا ضمیر اجازت نہیں دے رہا کہ وہ وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عدم اعتماد کا ووٹ عمران خان کے خلاف دیں گے۔ ان کے بقول وزیرِ اعظم نے بہت وقت ضائع کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here