روسی فوجی اپنی زندگیاں اور وقار کھوئے بغیرواپس لوٹ جائیں،ڈپٹی کمانڈر یوکرین

0
257

یوکرین کے مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ روس کی فوجیں ہتھیار ڈال دیں۔

ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل ییوہین موئیسیکو نے کہا ہے کہ ’یوکرین کی مسلح افواج کی جانب سے، میں روس کی فوجوں سے درخواست کرتا ہوں جو ہماری زمین پر اس بے حس اور ظالم جنگ کو لے کر آئیں ہیں۔ اس بارے میں سوچیں کہ آپ یہاں کیوں ہیں، آپ کس لیے لڑ رہے ہیں اور آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘

’مجھے امید ہے کہ آپ کو اندازہ ہو چکا ہو گا کہ یہاں کوئی بھی آپ کا انتظار نہیں کر رہا تھا اور آپ کا ہماری زمین سے کوئی لینا دینا نہیں۔‘

فیس بک پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمانڈر انچیف نے یہ بھی کہا کہ ’ہم آپ کو یہ موقع دے رہے ہیں کہ آپ اپنی زندگیاں اور وقار کھوئے بغیر اپنے پیاروں کی جانب لوٹ جائیں۔‘

’اپنے ہتھیار پھینک دیں، اپنے بازو اوپر کر لیں تاکہ ہمارے فوجی اور شہری یہ سمجھ جائیں کہ آپ نے ہمیں سن لیا ہے۔ یہ آپ کا گھر جانے کا ٹکٹ ہے۔ جائیں اور ہماری سرزمین کو تباہ کرنے کی بجائے اپنی سرزمین کی حفاظت کریں۔‘

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے عالمی عدالت انصاف سے فوری طور پر مداخلت کی درخواست کی ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’یوکرین نے عالمی عدالت انصاف میں روس کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ ماسکو کے حملے کو روکنے کا حکم جاری کریں۔‘

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت ہے جو یہ فیصلہ کرتی ہے کہ کسی ملک نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی یا نہیں تاہم یہ عدالت سربراہان مملکت کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد نہیں کر سکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here