نوشکی و پنجگور میں 95اہلکار ہلاک،2فدائین شہیدہوئے،جنگ جاری ہے، بی ایل اے

0
907

بی ایل اے نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹرز پر حملوں کی مزیدتازہ ترین تفصیلات جاری کردیئے۔

ترجمان کے مطابق نوشکی میں 45جبکہ پنجگور میں 50اہلکار دونوں حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں اور ا سکے مقابلے میں تنظیم کے دو فدائین شہید ہوچکے ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوشکی میں قابض فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں مجید بریگیڈ کا ابتک ایک جانباز فدائی شہید جبکہ باقی بلوچ فدائین دشمن کے کم از کم 45 اہلکار ہلاک کرتے ہوئے، کیمپ کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چھ گھنٹے گذرنے کے باوجود بلوچ فدائین دشمن کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے، کیمپ کو تباہ اور دشمن اہلکاروں کا صفایا کررہے ہیں۔ شہید فدائی نے بارود سے بھری گاڑی ایف سی ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے سے ٹکرا کر، باقی فدائین کو اندر داخل ہونے کا موقع فراہم کیا۔

پنجگورحملے کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجگور میں بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ ابتک دشمن کے 50 سے زائد اہلکار ہلاک کرتے ہوئے ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے ایک وسیع احاطے پر قبضہ کرکے دشمن فوج کو ایک جگہ گھیرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں ابتک مجید بریگیڈ کے دو جانباز فدائین شہادت قبول کرچکے ہیں جبکہ باقی فدائین دشمن فوج کا گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے، انکا مکمل صفایا کررہے ہیں۔ چھ گھنٹے گذرنے کے باوجود جنگ ابھی تک جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here