مند فورسز کے تین اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
722

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مند میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
ہفتہ کے روز دوپہر تین بجے ضلع کیچ کے علاقے مند اپسار چوکی میں موجود ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہفتہ ہی کی شام شند اور ردیگ کے درمیان پاکستانی فوج و ایف ڈبلیواو کی ٹیم کو اس وقت راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جو سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔ اس حملے میں قابض فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here