بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اقوام متحدہ سے بلوچ مہاجرین کو تسلیم اور انکی مدد کی اپیل کی ہے۔
آزادی پسند قوم پرست رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تازہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
اقوام متحدہ کو افغانستان اور ایران میں بسنے والے بلوچ مہاجرین کو تسلیم کرنا چاہئے جو
ناگفتہ حالات میں بے بس ہوکر کوروناوائرس وبائی مرض سے دوچار ہیں۔ یہ سب کے لئے ہنگامی صورتحال ہے اور ایک انسانی تباہی رونما ہونے والا ہے۔ اقوام متحدہ کو جتنی جلدی ہوسکے مدد بھیجنا چاہئے۔