یمن: عرب اتحاد کا اہدافی حملے میں 70 سے زیادہ حوثی باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

0
298

عرب اتحاد برائے یمن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 24 اہدافی حملے کیے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے جمعہ کو بیان میں کہا کہ’اہدافی حملوں کے دوران 16 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 70 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔

قبل ازیں عرب اتحاد کے ترجمان نے یمن کے صوبے صعدہ میں جیل پر حملے کے حوثیوں کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

ادھر اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ جہاں پر حملہ کیا گیا وہ حوثیوں کا سپیشل کیمپ تھا، جو کہ قانونی حیثیت کا حامل فوجی ہدف تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here