ضلع آواران: جھاؤ میں لوگوں کو ہراساں کرنے پر فورسز کیخلاف عوام سراپا احتجاج

0
298

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے جھل جھاؤمیں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے طاقت کے بل بوتے پرلوگوں کاجینا حرام کردیا ہے۔ان کی لوگوں کی عزت و آبرو پر حملہ آور ہیں۔

جھل جھاؤمیں سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقہ مکینوں کو بلاوجہ تنگ کرنے اور رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر بندوق کی زور پر بدسلوکی اور ہراساں کرنے پرلوگوں میں شدیدخوف پائی جاتی ہے۔

علاوہ مکینوں کے مطابق انہوں نے کئی دفع سیکورٹی فورسز کے بے لگام کارندوں کو رنگے ہاتھوں لوگوں کوہراساں کرنے اور خواتین کی عزت و آبروپر دست درازی کرنے پر پکڑ لیاہے لیکن اُس کے باوجود فورسز کے کارندے اپنے وحشی کرتوتوں سے باز نہیں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی پولیس تھانے کو بھی اطلاع کردی گئی ہے لیکن فورسز اپنے لوگوں کی صاف دامنی کے دعویدارہیں۔

علاقے کے لوگوں نے گزشتہ روز کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان کو اطلاع کردی ہے کہ خدارہ فورسز کے برے اعمال کا نوٹس لیں اور ہمیں اپنے گاؤں میں سکون کے ساتھ رہنے دیں اور گاؤں میتھگو کے بیچ میں قائم سیکورٹی فورسز کی چوکی کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم جاری کریں بصورت دیگر گاؤں کے تمام لوگ اپنا گھربار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here