نصیر آباد میں خاتون سمیت 2 افراد قتل، کوئٹہ میں ایک شخص کی خود کشی

0
266

بلوچستان کے علاقے نصیر آبادمیں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2افرادکوقتل کردیا گیاجبکہ کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پر ایک شخص نے خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون اورایک مرد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر سیاہ کاری کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

واقع کے بارے میں مقامی پولیس مذید تحقیقات کررہی ہے۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

چھیپا حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر ایک شخص محمدنعیم ولد محمدقاسم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here