اوستہ محمد اور پشین میں ٹریفک حادثات، پو لیس اہلکارسمیت 3 افراد ہلاک

0
159

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد اور پشین میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک پو لیس اہلکارسمیت 3 افرادہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

پو لیس کے مطابق اتوار کو اوستہ محمدایری لاڑو کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

پو لیس نے لاش اور زخمی کو فور ی طوپر ہسپتال منتقل کرد یا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

اسی طرح ضلع پشین کے کلی فیض آباد کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ گزشتہ روزپیش آیاتھا۔

گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں حاجی نور علی اور رحیم الدین ہلاک جبکہ محمد اصغر خان حضرت علی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوسول اسپتال پشین میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here