ماہیگیروں کی حق تلفی بند نہیں کی گئی تو پسنی اور اوتھل زیروپوائنٹ بلاک کرینگے، ہدایت الرحمان

0
277

حق دو بلوچستان تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے بلوچستان کے ساحلی شہرپسنی میں گذشتہ روزماہی گیروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاری مقامی ماہی گیروں کے حقوق کی حق تلفی سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا سمندر میں کب شکار کرنا ہے اور کب نہیں کرنا یہ تمام فیصلے ماہی گیر کرینگے۔

انہوں نے کہا مقامی بیوپاریوں کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ راہ راست پر آجائیں بصورت دیگر پسنی اور اوتھل زیروپوائنٹ پر دھرنا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا مقامی بیوپاری باہر سے آئے لوگوں کو لاکر اْنھیں ہرقسم کی سہولیات دیتے ہیں لیکن مقامی ماہی گیروں کو یہ سہولیات نہیں دیتے،مقامی ماہی گیر ہر وقت قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مقامی ماہی گیر کہتے ہیں کہ وہ دن کے وقت مچھلی کا شکار کرینگے لیکن بیوپاری باہر سے لائے گئے لوگوں کے ذریعے رات کو مچھلی کا شکار کرا رہے ہیں جس سے مقامی ماہی گیر نان شبینہ کا محتاج ہورہے ہیں۔

دریں اثناء مولانا ہدایت الرحمان نے مچھلی کے مقامی بیوپاریوں کے ساتھ ملاقات کی اور اُنہیں مقامی ماہی گیروں کی پریشانی سے آگاہ کیا اور اْن سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی ماہی گیروں کے مسائل کو حل کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here